مینگلور 15/ مارچ (ایس او نیوز) ضلع دکشن کنڑا کے بنٹوال تعلقہ کے وٹلا میں واقع ایک کار مرمت کرنے والی گریج میں حادثاتی طور پر آگ لگنے کی وجہ سے ایک کار اور گیریح جل کر خاک ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ جس وقت آگ لگی اس وقت گیریج کے اندر مرمت کے لئے آئی ہوئی بہت سی کاریں کھڑی تھیں۔ مگر مقامی لوگوں کی مدد سے تمام کاروں کو باہر نکالا گیا اور صرف ایک ہی کار اندر رہ گئی جسے باہر لانا ممکن نہیں ہوا اور وہ پوری طرح جل گئی۔
پتور فائر سروس کا عملہ اور مقامی افراد نے بڑی مشقت سے آگ پر قابو پا لیا۔ گیریج میں آتشزدگی کی وجہ سے وٹلا پتور سڑک پر ٹریفک بری طرح جام ہوگیا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ تحقیقات جاری ہے۔